لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ وفاق میں عمران خان اور پنجاب میں عثمان بزدار کے درمیان نااہلی اور نالائقی کا مقابلہ عروج پر ہے۔ جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات حد سے بڑھ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر و وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شہر میں کتے طالبعلم کو بھنبھوڑتے رہے لیکن بزدار سرکار سوتی رہی، ڈیرہ غازی خان میں طالبعلم کی کتوں کے کاٹنے سے ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
پی پی رہنما حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں کتا کاٹنے کے کیسز پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والے گونگے کہاں ہیں؟ کیا پنجاب میں کتا کاٹنے کے واقعات اور ویکسین کی عدم دستیابی کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور امن و امان کی صورتحال دن بدن مخدوش ہوتی جا رہی ہے۔