اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور عارف علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آئین شکن قرار دیتے ہوئے دونوں رہنماوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، عمران خان اور عارف علوی نے نہیں۔ عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا حکم نامہ نہیں سلیکشن نامہ جاری کیا، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عدالتوں میں شاہانہ پیشیاں نظام عدل کا منہ چڑا رہی ہیں، ایک شخص کے سامنے آئین، قانون اور عدلیہ سب بے بس تھے اور ہیں۔
Short Link
Copied