اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائفر گمشدگی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ نے مذموم مقاصد کیلئے حقائق کو مسخ کیا دونوں نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا۔ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف ایف آئی آر 15 اگست کو سیکرٹری داخلہ کی مدعیت میں درج کی گئی۔
Short Link
Copied