عمران خان الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات منعقد کرانے پر عمران خان الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے جھوٹ بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے جھوٹ بول رہے ہیں۔ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، یہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اس طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کو بری شکست ہوگی، شادمان نالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے