اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کی لالچ اور ہوس میں پاگل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ بے ہودہ گوئی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصداق ملک نے عمران خان کو چلینج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نام لینے کی دھمکی دے کر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان بتائیں وہ کس کا نام لیں گے؟ عمران خان بتائیں وہ سازش کس کو کہتے ہیں؟۔
وزیر مملکت مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، کس کو نہیں چھوڑیں گے؟ کیا آپ تیمور سلیم جھگڑا کا نام لیں گے جس سے آپ نے سازش کرائی؟۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کا حال سری لنکا والا ہو جاتا تو کیا آپ کامیاب ہوجاتے؟۔
Short Link
Copied