عمران خان اقتدار کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کررہے۔ شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، ان کو اپنی ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کرپشن کے کھوکھلے بیانیے زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، وہ خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے۔ پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومت کے کرپشن اسکینڈلز کی طویل فہرست موجود ہے، عمران خان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 نمبر اوپر چلا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آغاز سے اختتام تک پی ٹی آئی حکومت کرپشن اسکینڈلز کے زد میں رہی اور عمران خان دعو ی ٰکررہے کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے