رانا ثناء اللہ

عمران خان اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ دی ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت کھول دی ہے اور اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہیں جسے اسلامی ٹچ دے کر مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی، ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسوں کی نہیں بلکہ ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت کا مقصد پاکستان کی نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی بدلنا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون سے سمجھ آ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے