اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی اتنا ہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چار سال قبل تھا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے ٹوئٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نالائقی پر پردہ نہ ڈالیں، آپ کی جماعت نے چن چن کر ان افراد کو چنا جو نگران کی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اس میں کسی اور کا کیا لینا دینا ہے، اس عمل نے ثابت کیا ہے آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا، وہ اتنا ہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چار سال قبل تھا۔
Short Link
Copied