اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے پی ٹی آئی وزراء کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے اترے ہوئے چہرے ان کی شکست کا اعتراف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ڈھٹائی چھوڑ دے وہ اب وزیر اعظم نہیں رہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال تک عوام کا خون چوستے رہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ شیخ رشید اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست سے ہوش کھو بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ غریبوں کی بد دعاؤں نے عمران خان کو انجام تک پہنچایا ہے۔
Short Link
Copied