گلگت (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کو نفرت، گالی اور تقسیم کے سوا اور کیا دیا ہے، اس کی منفی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے تمام صوبے بشمول گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے، حالیہ سیلاب سے پورے پاکستان میں 1300 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، گلگت بلتستان کے لیے وزیراعظم نے 3 ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز گلگت بلتستان سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گندم سبسڈی کی مد میں جی بی کو 8 ارب روپے دے رہی ہے۔
Short Link
Copied