لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے برسراقتدار رہ کر بھی عوام کو تکلیف دی اور آج بھی وہ پاکستان کی عوام کی تکلیف کا مزہ لے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں کھڑا ہے، ہمارا قصور نہ ہونے کے باوجود ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ان کو پورا نہیں کیا۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جب ملک چھوڑا تو معیشت 5.8 پر تھا، آئین کی بالا دستی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے، وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ پر ایک اجلاس طلب کیا، جس میں لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اپنے انداز میں آئی مگر ان کے سامنے شہباز شریف تھا، جو مہنگائی کے فضائل بتاتے تھے آج ان کو بھی مہنگائی یاد آگئی ہیں، مسلم لیگ ن کی ترجیح پاکستان ہے اس کو بچانا ہے۔