اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہل و نالائق حکومت کے دوران ملک کو بلند ترین تجارتی خسارہ ہوا، جس نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت کے دوران ہر سال تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر رہا جبکہ عمران حکومت کے آخری سال 80ارب ڈالر کی درآمدات، تاریخی کا بلند ترین تجارتی خسارہ ہوا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار میں آئے تو ڈالر 122روپے، ملکی قرض 25ہزار ارب تھا جبکہ عمران خان گئے تو ڈالر 190روپے، ملکی قرض 44ہزار ارب تھا۔
Short Link
Copied