عمران حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے: احسن اقبال

دھاندلی کی پیداوار حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے

لاہور(پاک صحافت)  سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  عمران حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے۔سینیٹ اوپن الیکشن  پر صدارتی آرڈیننس آئین اور قانون کے خلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ  سینیٹ اوپن الیکشن پر صدارتی آرڈیننس آئین اور سپریم کورٹ کی آزادی پرحملہ ہے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 18ویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے،   58 ٹو بی کے بحال کرنے کا بھی آرڈیننس بحال ہو سکتا ہے،  آرڈیننس سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے متعلق آرڈیننس جاری

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈیننس سپریم کورٹ کی توہین ہے، سپریم کورٹ کو حکومتی آرڈینس ختم کرنا چاہیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کا مقصد عمران نیازی کے دوستوں کو این آر او دینا ہے، یہ عمران نیازی کے دوستوں کو نوازنے کا پیکج ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں ہر قومی ادارے کو متنازع بنایا ہے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ اور فاضل جج صاحبان کی رائے آئی نہیں لیکن آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر نے کہا ہے کہ بار کونسلز اور وکلاء تنظیموں کو اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے