پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمورکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 جولائی پنجاب گراؤنڈ میں تاریخی اور سیاسی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ہوگا، عمران اینڈ گوگی الیون شرمناک عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے پنجاب کی عوام یہ سیاہ دھبہ دھوئے گی۔
واضح رہے کہ جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ مریم اینڈ نواز الیون کی بھاری اسکور سے جیت یقینی ہے، اس بار کھیل میں کپتان کے ساتھ امپائر نہیں ہے، عمران نیازی جمہوریت کے نام پراور جمہوریت کے چہرے پر تاریخ کا سیاہ دھبہ ہیں۔
Short Link
Copied