اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران اور ان کی پارٹی کو میرے حکیمانہ نسخوں سے ضرور افاقہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جلد جعلی انقلابی لیڈر کی حقیقت جان جائیں گے۔ عمران نیازی اور پی ٹی آئی پر مزید حکیمانہ نسخے آزمائیں گے اور انہیں اس سے ضرور افاقہ ہوگا۔ آزمودہ فارمولے کا استعمال افاقے کی ضمانت ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ میں سعودی وزارت داخلہ کے ذمہ دار حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ ریاض میں پاکستانی سفیر اور جدہ میں قونصل جنرل کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ معمولی جرائم میں گرفتار پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔
Short Link
Copied