لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمرانی سیاست یہ ہے کہ جس کی بھی تھالی میں کھایا اُسی میں چھید کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنا سیاسی جماعتوں حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آئینی طریقے سے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا حق ہے، پھر عمران کی دھمکی کا نشانہ کون ہے؟
واضح رہے کہ وزیر اعظم اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آپ کی دھمکی اُن ہاتھ والوں کے لیے ہے جو بقول وزیر داخلہ شیخ رشید ’خان‘ کے سر پر ہے؟سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمرانی سیاست یہ ہے کہ جس کی بھی تھالی میں کھایا اُسی میں چھید کیا۔