علی پرویز ملک

علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقریب حلف برداری منعقد کی گئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر مملکت علی پرویز ملک سےعہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر ممبر قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، جام کمال، اسحاق ڈار، امیر مقام، سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، قیصر احمد شیخ، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے