علی امین گنڈا پور کیخلاف پی ٹی آئی کا گروپ متحرک

(پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا میں اختلافات سامنے آ گئے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے خلاف سابق و موجودہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل گروپ متحرک ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کو گورننس اور مبینہ بدعنوانی پر تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناراض وزراء محکموں میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی غیر معمولی مداخلت پر بھی نالاں ہیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو تمام ارکانِ اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے