علی امین گنڈاپور 2 نمبر آدمی ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور 2 نمبر آدمی ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر یہ اس زبان میں بات کریں گے تو ہم جواب دینا جانتے ہیں، اس قسم کی سیاست اور جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، اب انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کرنے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے سوال اٹھایا کہ اگر اداروں کو اپنی اداروں میں رہنا چاہیے تو کیا سیاسی جماعتوں کو نہیں رہنا چاہیے؟ یہ آئیں اٹک پل کراس کرکے دکھائیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 2 ہفتوں کی ڈیڈلائن دیدی ہے، سنگجانی میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 2 ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو خود رہا کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے