علی امین گنڈاپور کو سندھ پولیس نے تحویل میں لے لیا

علی امین گنڈاپور

کراچی (پاک صحافت) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نے سندھ پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ شکارپور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پر مقدمے میں ریاست مخالف بیان دینے اور دیگر دفعات عائد کی گئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو سندھ پولیس نے تحویل میں لے لیا، علی امین گنڈاپور کو شکارپور منتقل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے