اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ خیبرپختونخوا کی محرومیوں کا ازالہ کروں، کے پی کے کے حقوق کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھاؤں گا۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جس طرح کے پی کے کے لوگوں کے ساتھ ہوا، اب نہیں ہو گا، بطور گورنر میرے سامنے کوئی مشکلات نہیں آئیں گی، کوشش کروں گا خیبر پختونخوا اور وفاق میں میری وجہ سے اختلافات نہ ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 9 مئی میں جو بھی ملوث ہیں انہیں ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
Short Link
Copied