علی امین گنڈاپور افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلیٰ لگتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلیٰ لگتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سے شروع میں پازیٹیو بات کی لیکن انہوں نے فائدہ اُٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر بیٹھا ہوں، آئین کے خلاف کام نہیں ہونے دوں گا، صوبے کے امن و ترقی کے لیے کوئی بھی کام کرے گا تو اس کا ساتھ دوں گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیرِ اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح سے گالم گلوچ کرتی ہے اسے جلسے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، تحریکِ انصاف کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لے کر پھرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے