فیصل کریم کنڈی

علی امین کی واپسی گرفتاری کا کہنے والوں پر طمانچہ ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی، ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اچانک واپسی پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور سیاست کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے تھے، اب بھی خود روپوش ہوئے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ چاہتے تھے کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے