جاوید لطیف

علی امین کیسا مسنگ پرسن ہے جو منظر عام پر آجاتا ہے؟ جاوید لطیف کا سوال

(پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پوچھ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف نے استفسار کیا کہ بتایا جائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد کیسے آئےاور واپس پشاور کیسے پہنچے؟

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا مسنگ پرسن ہے جو منظر عام پر آجاتا ہے، کبھی 8 اور کبھی 24 گھنٹے بعد ظاہر ہو جاتا ہے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں کہ اگر ایجنسیاں اور ادارے خاموش ہیں تو کیا ہم بھی ملک کی بربادی کا تماشا دیکھیں؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر گنڈاپور کو بچانے اور چھڑانے والے طاقتور ہیں تو کیا ہم بھی خاموش ہوجائیں؟ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اداروں کا سلوک بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور سے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کو سونپ دی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کو سونپ دی گئی، اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے