اسلام آباد (پاک صحافت) علیم خان نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں ذاتی دلچسپی لینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا یہ کارخیر پاکستانی قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اخراجات کی ادائیگی کے بعد کئی برس سے سری لنکا میں قید پاکستانی وطن واپس آسکیں گے، وزارت داخلہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے سری لنکن حکام سے رابطے میں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات اور مالی ادائیگیوں میں دشواری کے باعث پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہوئی، اب پاکستانی قیدی ضروری کارروائی مکمل کرکے جلد وطن واپس آسکیں گے۔
Short Link
Copied