علیمہ و بشریٰ گروپس پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، نفرت تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، علیمہ اور بشریٰ گروپس پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انتشار کی سیاست کی بنیاد بانیٔ پی ٹی آئی نے رکھی، نفرت اور انتشار کی سیاست کے نتائج اچھے نہیں ہوتے، اب اِن کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، گروپ بندی سامنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کا بیان سامنے آیا ہے کہ بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی تھیں، علیمہ گروپ اور بشریٰ گروپ پی ٹی آئی میں موجود کئی گروپوں میں سےدو ہیں، علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا، علیمہ خان نے کہا ہمدردی کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے جو من گھڑت ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو بات کی ہےجھوٹ پر مبنی ہے، اُنہوں نے تقسیم کیا، نفرتیں پھیلائیں، آج ان کی اپنی پارٹی اس کا شکار ہے، پارٹی پر قبضےکی جنگ میں آپ ملک کے خلاف مہم چلاتےہیں، پارٹی پرقبضلے کی جنگ میں ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ان دونوں خواتین کی جنگ پہلے سے چلی آرہی ہے، بشریٰ بی بی کی کوشش تھی وہ پارٹی پر اپنی گرفتار مضبوط کرے، علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کی کوشش کو ناکام بنایا، پی ٹی آئی کے ڈس انفارمیشن سیل ملکی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، اس نے ملک کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا، انتشار کی سیاست کی بنیاد بانیٔ پی ٹی آئی نے رکھی۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ انہوں نے معاشرے کو تقسیم کیا، لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑایا، تحریک انصاف کی پارٹی خود انتشار کا شکار ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے