اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کو نوٹس جاری کر دیا، علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن کو سائبر کرائم ونگ نے 3 فروری کو طلب کر لیا، انہیں عوام میں انتشار پھیلانے کے الزام میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، علیمہ خان کے خلاف انکوائری کا حکم دھمکیوں، انتشار اور خوف وہراس پھیلانے پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان 3 فروری صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں، عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں