عظمی بخاری کی پرویز الہی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزارت اعلی پنجاب کے امیدوار پرویز الہی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عضمی بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کے وہ امیدوار ہیں جنکی شکست یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پرویز الہی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کا دفتر اپنی سیاسی افطاریوں کےلئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کو ارکان اسمبلی کو افطاری کرانے کا شوق ہے تو ظہورالٰہی روڈ پر کرالیں، تحریک انصاف زمان پارک میں کرائے، عمران خان کا وہ گھر ویسے بھی خالی پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے