عظمی بخاری کا وزیراعلی پنجاب کو دندان شکن جواب

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے نوٹس کا جواب عدالت میں دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ کے سوا کسی سے ڈرتی نہیں اور نہ ہی اللہ کے سوا کسی سے معافی مانگتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدوں پر عثمان بزدار کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی چوریوں، کرپشن اسکینڈل پر سوموٹو نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں میٹنگ منٹس غائب کروانے کی کوشش کی، باجی اور بزدار مجھ سے بہت چڑتے ہیں، امید ہے وزیر اعلیٰ نوٹس دے کر بھاگیں گے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے