عظمی بخاری

عظمی بخاری کا حسن مرتضی کی گفتگو پر ردعمل

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی کی گفتگو پر ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ حسن مرتضی ایک طرف پنجاب حکومت کے ساتھ بات کر رہے ہیں، دوسری طرف پنجاب کے عوام کو ملنے والے ریلیف کے خلاف بول رہے ہیں۔ آپ کو پنجاب کے لوگوں کو ملنے والے ریلیف کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، آپ ایوان سے باہر لیکن پنجاب میں تو رہتے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہارے ہوئے شخص کو پنجاب میں ترقی کیوں نظر نہیں آتی یہ سمجھ سے باہر ہے۔ آپ عوام کے ریلیف کے خلاف بات کر کے اپنی ساکھ مزید خراب کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں 400 ارب روپے سڑکوں پر لگارہی ہیں، صوبے میں نئے اسپتال بن رہے ہیں اور دوا بھی مل رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز بجلی بل کم اور گھر بنانے کےلیے 15 لاکھ تک قرض بھی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے