عظمی بخاری

عظمی بخاری نے عثمان بزدار کو ریموٹ کنٹرول شخص قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کو ریموٹ کنٹرول شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے اب عثمان بزدار جیسا ریموٹ کنٹرول شخص بھی اپوزیشن پر تنقید کررہا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات عثمان بزدار کے بیان پر دعمل میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ اپوزیشن کی حیثیت بتانے چلے ہیں۔ جناب آپ کی اپنی کرسی جہانگیرترین اور پرویز الہی کی مرہون منت ہے، آپ نے تحریک عدم اعتماد کا صرف نام سنا تو حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ عمران نیازی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کےلئے اب کوئی جادو ٹونے کام نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جتنا مال پانی جمع کرنا تھا کرلیا اب حساب کتاب کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ بزدار صاحب آپکا اور کے لیڈر کا یوم حساب قریب ہے، بس اب آپ نے اور آپکے لیڈر نے گبھرانا نہیں ہے، آپ تیاری کریں آپکے خلاف آپکے ہاوس میں عدم اعتماد آئے گی آپکو لگ پتہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے