لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ پرویز الہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پرویز الہی جیسے کردار کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا جائے، اس سے تحریک انصاف کی ساکھ بہتر ہوگی، عوام میں ایک نیا اور اچھا صاف ستھرا چہرہ سامنے آئے گا۔
رہنما ن لیگ عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرنی چاہئے تاکہ جو پنجاب میں اربوں روپے کے ڈاکے مارے وہ بھی جائز ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب گھڑی چور اور توشہ خانے کی صفائی کرنے والا اور پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ایک ساتھ ہوں گے تو ڈاکووں کی گینگ بن جائے گی۔
Short Link
Copied