عطا تارڑ

عطا تارڑ کا شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کی تنقید کا جواب

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کی حکومتی اخراجات میں کمی پر وضاحت، شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کی تنقید کا جواب بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی اخراجات میں کمی پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی تنقید کا جواب بھی دیا۔ انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ ہمارے بھائی ہیں، لیکن لگتا ہے دونوں نے بجٹ کتاب نہیں پڑھی کیونکہ 1500 ارب کا پی ایس ڈی پی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شاہد صاحب نے اخراجات میں کمی کا کہا، اخراجات ایسے ہی کم نہیں ہوتے، ڈاؤن سائزنگ کی جاتی ہے۔ وزیراعظم خود بھی مراعات نہیں لیتے، کابینہ اراکین بھی نہ مراعات اور نہ تنخواہیں لے رہے ہیں، بہت سارے محکمے اور ڈویژن بند ہوں گے یا انہیں ضم کیا جائے گا، اخراجات میں کمی واضح طور پر کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی بہت بڑی ائیرلائن ہے، آپ کو بھی تو یہ کرنا چاہیے تھا، انہیں پی آئی اے کی نجکاری خود کرنی چاہیے تھی، پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ اگست میں شفاف طریقے سے مکمل ہوگا۔ مفتاح صاحب کے دور سے مہنگائی اب کم ہوئی ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا معاملہ چل پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے