اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم نہ زیرغور ہے نہ ہی حکومتی سطح پر ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی چار، پانچ دھڑوں میں منقسم ہے، ان کے ماضی کے احتجاج کی کال بھی ناکام ہوئیں، اس بار بھی ہم ان کی احتجاج کی کال پر پرُسکون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طریقے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تقرری ہوئی، چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، 27ویں ترمیم کےحوالے سے میں نے میڈیا پر ہی خبریں سنی ہیں، قانونی اصلاحات کے بہت سے پہلو ہیں جو زیر غور آسکتے ہیں۔
Short Link
Copied