اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان رؤف حسن پر حملے کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ روف حسن پر حملہ کیوں ہوا؟۔ رؤف حسن پر حملے میں ملوث خواجہ سرا کو حراست میں لیا جائے تو کہانی سامنے آجائے گی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ کسی کے خلاف دعویٰ کرتے ہیں تو برطانیہ کیوں جاتے ہیں؟ یہ اس لیے ہتک عزت کا دعوی برطانیہ میں کرتے ہیں کہ جلد فیصلہ ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی الزام لگائے تو جس پر الزام لگایا گیا اس کے پاس کونسا فورم ہے، ڈیجیٹل اسپیس میں لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی اتھارٹی ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہاں تو ہتک عزت کیس دادا کے زمانے میں ہوتا ہے اور فیصلہ پوتے کے دور میں آتا ہے۔