عطا تارڑ نے سینیٹر زرقا کی سینیٹ میں غیرحاضری پر بڑا سوال اٹھا دیا

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سینیٹ میں سینیٹر زرقا کی غیر حاضری پر بڑا سوال اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ سینیٹر زرقا کو اغوا کیا گیا اور زدوکوب کرنے کے ساتھ رشوت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سینٹر زرقا کے بیٹے کو اغوا اور تشدد کیا گیا، سوال تو بنتا ہے کہ اگر سینٹر زرقا اغوا تھیں تو پھر اغوا کاران کو سینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے؟۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ درست کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے