لاہور (پاک صحافت) عطاءاللہ تارڑ نے پی ٹی آئی حکومت کو سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے رائیونڈ کا رخ کیا تو نانی یاد کرا دیں گے تاکہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جاتی امرا رائیونڈ کی زمین شریف خاندان کی ذاتی ملکیت اور ان کا قانونی قبضہ ہے۔ حکومت رائیونڈ کا رخ کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔ ہمیں میرٹ پر سٹے ملا ہے جس پر حکومت کو بڑا دکھ ہورہا ہے۔
عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی شدید قلت تھی لیکن پھر بھی عمران خان نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ پیٹرولیم بحران میں ملوث ندیم بابر کو پچھلے دروازے سے گھر بھیج دیا۔ جہانگیرترین بھی تین چار پیشیوں کے بعد وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔ پی ٹی آئی اور عمران خان کا احتساب یہی ہے۔