عشرت العباد کا مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ فیصلے کا خیر مقدم، پی ٹی آئی کو بھی پیغام دے دیا

(پاک صحافت) سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے نے آئین کی پاسداری کی توثیق کی ہے، مضبوط جمہوریت کی بنیاد آزاد عدلیہ،جمہوری پارلیمنٹ، قابل انتظامیہ پرقائم ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد نے آج سپریم کورٹ کے مضصوص نشستوں کے فیصلے پر اپنے ردّعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ساتھ پیغام دیا کہ جمہوری اصولوں کےحقیقی نفاذ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں بامقصد بات چیت کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کو ریلیف کیلئے کام کریں اور قومی مفاد میں نظم و ضبط بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اس فتح کوسیاسی مکالمے کےآغاز سےمنائیں، پی ٹی آئی قیادت استحکام کا مضبوط ستون بنے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے