سیکیورٹی

عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے جس میں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کرکے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے، دہشتگرد خوارج ہیں، مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ آپریشن عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی، امن کے دیرپا قیام کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے کیونکہ روزانہ 6 ملین لیٹر تیل ایران سے اسمگل ہوتا ہے، اس سے قبل یہ مقدار 12 ملین لیٹر تھی، روزانہ 3 ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان غیر قانونی ذرائع آمدنی سے دہشت گردوں کی مالی اعانت ہوتی ہے۔ غیر قانونی تمباکو کی صنعت سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے جس کے لیے ایف بی آر کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے