خواجہ آصف

عزم استحکام آپریشن صرف کے پی اور بلوچستان میں ہوگا۔ خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن صرف کے پی اور بلوچستان میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے پیچھے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں، دہشت گردی کی لہر ختم کرنا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی تشویش کو ضرور دور کریں گے جبکہ یہ آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ہوں گے جس کے خدوخال پر آئندہ چند روز اتفاق ہوجائے گا جبکہ آپریشن کے مالی مدد میں صوبوں کو حصہ ڈالنا ہوگا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے پاس زیادہ فنڈ موجود ہیں، اگر رینجرز بلائے جاتے ہیں تو اس کا خرچہ بھی فیڈریشن اٹھاتی ہے، صوبوں کو فنانشل سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ پچھلے آپریشن میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی تھی جبکہ آپریشن عزم استحکام انٹیلی جنس بیسڈ ہوں گے، ردالفساد اور ضرب عضب کے بعد امن قائم ہوا تھا، طالبان کو دوبارہ لانے اور بسانے کے بعد یہ لہر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن پر ایوان میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا جبکہ اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں کو بحث کا وقت دیا جائے گا، آپریشن سے متعلق تشویش اور سوالات کا جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے