عراقی ایئر لائن نے پاکستان کے لئے خصوصی پروازیں شروع کر دی

عراقی ایئر لائن

اسلام آباد (پاک صحافت) عراقی ایئر لائن نے پاکستان کے لئے نجف اور بغداد سے خصوصی پروازیں شروع کردی ہیں۔ جبکہ پہلی فلائٹ کراچی ایئرپورٹ پر اتر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ عراقی ایئر لائن فلائی بغداد نے پاکستان کے لیے خصوصی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ عراقی شہر نجف سے کراچی کے لیے فلائی بغداد کی پہلی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر اتر گئی ہے۔

شہری ہوا بازی کے ادارے سول ایوی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلائی بغداد نجف اور بغداد سے کراچی کے لیے پروازیں چلائے گی۔ یاد رہے کہ عراق سے کراچی کے لئے فلائٹ کا شروع ہونا شہریوں کے لئے خوش آئند ہے۔ ہزاروں پاکستان شہری عراق میں روزگار اور تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہیں جبکہ زائرین کی بڑی تعداد سالانہ عراق زیارات کے لئے جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے