عدل اور انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ سراج الحق

سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورے کئے بغیر تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے۔ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں کا عوام کے حقوق کے لیے احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے، دونوں پارٹیوں کے مارچز دھوکہ دہی ہیں۔ احتجاجوں پر سرکاری وسائل خرچ ہو رہے ہیں اور ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ قوم نے تینوں بڑی جماعتوں کو آزما لیا اب جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے، ہم پیکا آرڈیننس کے خلاف صحافتی تنظیموں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے 2011 میں میڈیا کی آزادی کے لیے بل سینیٹ میں جمع کروایا تھا، جماعت اسلامی کی تجاویز میڈیا کی آزادی کی ضمانت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے