خواجہ آصف

عدلیہ میں چھٹیوں اور پینشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہر 17واں گھرانہ مقدمہ میں فریق ہو، انصاف کا یہ حال ہو کہ انصاف کے بڑے ایوانوں والے چھٹیوں پر چلے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال تک عدلیہ میں سالانہ تعطیلات 15 جون تا 11 ستمبر تھیں، اس سال موجودہ چیف جسٹس نے تعطیلات ایک ماہ کردیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر عدلیہ میں چھٹیوں اور پینشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ریاست سے تنخواہ لینے والوں کی تنخواہیں اور مراعات کارکردگی سے ہونی چاہیے، ان کے ٹیکس کے معاملات بھی برابر ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے