لاہور (پاک صحافت) عدالت نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی نظر بندی کی توسیع کے لئے دی جانے والی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی نظر بندی میں توسیع کے لئے دی جانے والی استدعا کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی نظرثانی بورڈ نے استدعا کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔
یاد رہے کہ سربراہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان صاحبزادہ سعد حسین رضوی کو رواں برس اپریل کے مہینے میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ملک بھر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ٹی ایل پی کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔
Short Link
Copied