شہباز شریف حمزہ شہباز

عدالت نے ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور (پاک صحافت) عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں کے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتاری کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔

عدالت کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز  نے تحریری جواب ایف آئی اے میں جمع کرا دیا ہے۔ جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے انصاف کی بنیاد پر مبنی تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے