عدالت سے مریم نواز کی ضمانت منظور، نیب کو نوٹس جاری

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کو نیب نے چھبیس مارچ کو طلب کیا تھا جبکہ اس بات کا بھی خدشہ تھا کہ اس دوران انہیں گرفتار کیا جاتا۔ مریم نواز نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب میں طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب طلبی کے دوران اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے لہذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

ہائیکورٹ نے ن لیگ کی مرکزی رہنما کی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے