عدالتی فیصلوں کے بعد نوازشریف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

نواز شریف شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) عدالتی فیصلوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک ہوگئی۔ مری میں وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی سربراہ نوازشریف سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈونگا گلی میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات میں دونوں کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ مرکزی قیادت کا اجلاس اتوار کو مری میں متوقع ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کو بھی مری طلب کیا ہے۔ اہم بیٹھک میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کو بھی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی۔ اس دوران نواز شریف نے عدالت عظمی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے سخت بیانات سامنے آئے ہیں جبکہ فیصلے کی روشنی میں ن لیگ قومی اسمبلی سے اکثریت کھوچکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اس کی پوزیشن مستحکم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے