اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احسن اقبال اور خواجہ آصف کے حق میں عدالتی فیصلوں سے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے لیگی رہنماوں احسن اقبال اور خواجہ آصف کے حق میں آنے والے فیصلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کبھی کرپشن میں ملوث نہیں رہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے یہ بات بھی واضح طور پر آشکار ہوگئی ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا اور بے بنیاد و جھوٹے مقدمات قائم کئے۔
Short Link
Copied