اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ عدالتوں نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں وزیراعظم پر توہینِ عدالت لگانا غیر آئینی تھا۔
تفصیلات کے مطابق عرفان قادر نے جاری بیان میں کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔ عرفان قادر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، نااہلی کے بعد میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے یہ بھی کہاکہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ازخود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس کا ہے۔ عرفان قادر نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے گِری۔