لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ ان کو جائیدادوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عثمان بزدار کو کل (16 فروری کو) 11 بجے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فروخت شدہ جائیدادوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لے کر آئیں۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار کو کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied